بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر، وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی(بولونیوز)عمران خان سے منگل کے روز وکلا کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے لیے متعلقہ فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے چھ وکلا کی فہرست جیل حکام کو فراہم کی ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، چنگیز خان کاکڑ، انتظار پنجوتھہ، علی زمان اور علی اعجاز بٹر کے نام شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے، جبکہ عمران خان کی فیملی بھی اس موقع پر ملاقات کے لیے جیل پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *