کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار: پاکستان کی بلند ترین عمارت “برجِ قائد” کا معاہدہ طے

کراچی(بولونیوز)شہرِ قائد میں ایک اور بڑی تعمیراتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان کی بلند ترین عمارت “برجِ قائد” کی تعمیر کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیولپرز کے درمیان طے پایا ہے، جس کے تحت 82 منزلہ بلند عمارت پر کام شروع کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق “برجِ قائد” کراچی میں تعمیر کی جائے گی اور اس کی اونچائی 941 فٹ ہوگی، جس کے بعد یہ پاکستان کی بلند ترین عمارت قرار دی جائے گی۔ یہ جدید طرزِ تعمیر پر مبنی منصوبہ تقریباً 6 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ حکام کے مطابق یہ منصوبہ شہر میں تعمیراتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *