بلاول بھٹو زرداری کا پریس بریفنگ کے دوران سوال پر شازیہ مری کو ٹوک دینا، دلچسپ صورتحال
اسلام آباد(بولونیوز)پریس بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت کی رہنما شازیہ مری کے درمیان ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بعض وزرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس پر بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ یہ بات کس وزیر نے کی ہے۔
اسی دوران شازیہ مری نے جواب دیا کہ یہ بیان کھیئل داس کوہستانی نے دیا تھا۔ تاہم بلاول بھٹو زرداری نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا، “میں نے آپ سے نہیں پوچھا”، جس پر شازیہ مری نے فوری طور پر معذرت کر لی اور وضاحت دی کہ وہ صرف معلومات فراہم کر رہی تھیں۔
بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے شازیہ مری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے “تھینک یو” کہا اور صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔


