دریائے سندھ پر زیرِ تعمیر گھوٹکی-کشمور پل کا ستون گر کر تباہ، اربوں روپے کا منصوبہ متاثر

گھوٹکی/کشمور(بولونیوز)گھوٹکی اورکشمورکےدرمیان دریائےسندھ پراربوں روپےکی لاگت سے زیرِ تعمیر گھوٹکی-کشمور (کشمور) پل کا ایک اہم ستون اچانک گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث منصوبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات اور مقامی ذرائع کے مطابق میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ پل کا وزنی ستون اچانک زمین بوس ہوگیا، جس سے نہ صرف تعمیراتی معیار بلکہ استعمال ہونے والے مٹیریل پر بھی سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

واقعے کے بعد قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جبکہ منصوبے پر جاری کام بھی تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اس حادثے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے مبینہ کرپشن اور انتظامی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پل کشمور اور گھوٹکی کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے اہم منصوبہ تھا، جس کی ناکامی باعثِ تشویش ہے۔

تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کسی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم عوامی سطح پر شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *