منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، تفتیش میں اہم دعوے سامنے آگئے

لاہور(بولونیوز) میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی سے جاری تفتیش کے دوران اہم اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پولیس افسر نے اس کے بھائی کو متعدد بار گرفتار کیا اور مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑتا رہا۔ ملزمہ کے مطابق وہ مختلف تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ ادا کرتی رہی۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی نے بیان دیا ہے کہ کراچی میں اس کا منشیات کا نیٹ ورک ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمہ کے زیرِ استعمال دو موبائل سمز افضل اور صابرہ بی بی کے ناموں پر رجسٹرڈ ہیں۔

ملزمہ کے مطابق پولیس اہلکار نے اس کے رائیڈرز کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر 1 کروڑ روپے رشوت وصول کی۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک پولیس اہلکار کے مبینہ دباؤ اور ہراسانی کے باعث اس نے قتل کی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ لاہور سے منشیات کی ترسیل کے لیے انٹر سٹی بسوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد سمیر کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھلوایا گیا، جبکہ ذیشان کے نام پر بھی اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی جاتی رہی۔

مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی رقوم موبائل ایپس کے ذریعے منتقل اور وصول کی جاتی تھیں۔ ملزمہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کا سابق شوہر اپنے وکیل بھائیوں کے چیمبرز کو منشیات چھپانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

حکام کے مطابق تمام دعووں کی تصدیق جاری ہے اور کیس کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *