سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ، بھرتی پالیسی کی مدت ختم ہونے پر ویٹنگ لسٹ امیدواروں کی درخواست مسترد

حیدرآباد(بولونیوز)حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ کے حیدرآباد سرکٹ بینچ نے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں ویٹنگ لسٹ پر موجود امیدواروں کی تعیناتی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی۔

عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2021-2022، جس کی آخری توسیع 30 جون 2025 تک کی گئی تھی، اب اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔ وکیل کے مطابق پالیسی کے تحت تمام خالی اسامیاں پُر کی جا چکی ہیں، لہٰذا ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں پر مزید غور ممکن نہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ چونکہ بھرتی پالیسی کی معیاد ختم ہو چکی ہے، اس لیے اسے کسی ایک یا چند امیدواروں کے لیے دوبارہ فعال نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے پیٹیشن خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ آنے والی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت دوبارہ درخواست دینے کا مجاز ہے۔

عدالتی فیصلے کو سرکاری بھرتیوں کے حوالے سے ایک اہم نظیر قرار دیا جا رہا ہے، جس میں پالیسی کی مدت اور قانونی حدود کو واضح کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *