کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، کروڑوں ایرانی ریال برآمد

کراچی(بولونیوز)ایف آئی اے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے علاقے کھارادر میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔

کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 940 ملین (94 کروڑ) ایرانی ریال اور 37 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد حنیف ولد عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بغیر قانونی اجازت کے فارن کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی جیسے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا، جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *