28ویں آئینی ترمیم پربات نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی کےبغیربجٹ منظور نہیں ہو سکتا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(بولونیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، اور کل کیا ہوگا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر نہ آئینی ترمیم اور نہ ہی بجٹ منظور کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں حکومت کے ساتھ بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں راجہ پرویز اشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمر شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کے مطابق پیپلز پارٹی آئینی اور پارلیمانی معاملات میں اپنے مؤقف کے ساتھ آگے بڑھے گی اور بجٹ کے حوالے سے مشاورت جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *