بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کی گرفتاری، شرجیل انعام میمن کا سخت مؤقف
کراچی(بولونیوز)شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جا رہی ہیں۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ وزیرِ ایکسائز تھے تو ایک خاتون منشیات ڈیلر کا نام سامنے آیا تھا، جس کی گرفتاری کے لیے انہوں نے کوششیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کا زہر پورے معاشرے کو تباہ کر رہا ہے، اس لیے اس ناسور کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق حکومت سندھ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔


