کے ایم سی اور محکمہ بلدیات کے میگا منصوبے تیزی سے جاری، بی آر ٹی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ پر پیش رفت

کراچی(بولونیوز)شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سندھ بلدیات محکمہ مل کر شہر میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جبکہ کئی التوا کا شکار منصوبے دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر میں جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ بی آر ٹی لائن کی تعمیر جاری ہے، جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران وقتی تکلیف ضرور ہوتی ہے، تاہم یہ منصوبے عوامی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق صدرِ مملکت کے حالیہ دورۂ چین کے دوران کراچی کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت ایک چینی کمپنی سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے کا پلانٹ نصب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہر میں پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا اور کراچی کے شہریوں کو مستقبل میں بہتر آبی سہولیات فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *