ایران کی میزائل صلاحیتیں اب بھی 70 فیصد تک برقرار، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

واشنگٹن(بولونیوز)امری کی انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ رپورٹس سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو مجموعی طور پر تقریباً 70 فیصد کے برابر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف ٹرمپ انتظامیہ کے اس مؤقف کے برعکس ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع اپنے 33 میں سے 30 میزائل اڈوں تک دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے۔ یہ میزائل اڈے اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے امریکی جنگی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے اور اس علاقے میں ایران کی مضبوط میزائل موجودگی خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام اس صورتحال کو خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *