سونے کی قیمت میں بڑی کمی، عالمی و مقامی مارکیٹس میں ریٹس گر گئے
کراچی (بولونیوز)کراچی سمیت ملک بھر کی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں24 کیرٹ فی تولہ سونا5300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4544 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 961 روپے مقرر ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے جہاں فی اونس قیمت میں 53 ڈالر کی کمی کے بعد نرخ 4660 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ بدستور 8513 روپے پر برقرار ہے۔


