ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا خصوصی پیغام
کراچی(بولونیوز)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے اجتماعی تعاون اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض خصوصی توجہ، ہمدردی اور اجتماعی تعاون کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ اور جینیاتی اسکریننگ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جنہیں عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو کئی قیمتی جانیں بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔ گورنر سندھ کے مطابق تھیلیسیمیا کے خلاف آگاہی مہمات ہم سب کی مشترکہ سماجی ذمہ داری ہیں۔سید محمد نہال ہاشمی نے بتایا کہ سندھ گورنر ہاؤس میں ایک ہفتہ قبل تھیلیسیمیا ویک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر گورنر سندھ نے زور دیا کہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لیے نوجوان نسل کو تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔


