امریکی بحری جہازوں کا آبنائے ہرمز سے گزرنا، ایران کے حملے کا دعویٰ، ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے۔

ٹرمپ کے مطابق ان بحری جہازوں پر ایران کی جانب سے حملے کی کوشش بھی کی گئی تاہم کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ایرانیوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ حملے میں شامل چھوٹی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں سمندر میں تباہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *