ایران کا جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہونے کا دعویٰ، صدر ٹرمپ
واشنگٹن(بولونیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیوں میں ممکنہ نرمی یا توقف پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے دعوے خطے میں سفارتی اور سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں، تاہم حتمی موقف کے لیے متعلقہ فریقین کے باضابطہ بیانات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


