ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم، گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کر دیے
لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے صوبائی موٹر وہیکل (دوسری ترمیم) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد بھاری جرمانوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے جبکہ بعض خلاف ورزیوں پر قید کی سزائیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سردار سلیم حیدر خان نے بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ قانون کا حصہ بن گیا ہے۔ نئی ترمیم کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں پر سزاؤں کے نظام میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ ایسے فیصلے کیے گئے ہیں جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہیں، ایسے میں بھاری جرمانے عائد کرنا مناسب نہیں تھا۔
حکام کے مطابق نئے قانون کے نفاذ کے بعد ٹریفک نظام میں بہتری اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔


