فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کی گئی کوششوں میں بھی ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، اسی بنیاد پر انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے دستخط شدہ قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔


