ایران کی جانب سے یو اے ای پر حملے کی تردید، مسلح افواج کا بیان جاری

ابوظہبی(بولونیوز)خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات پر میزائل یا ڈرون حملوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ترجمان ابراہیم ذوالفغاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کوئی میزائل یا ڈرون کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پھیلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کو امریکی اور صہیونی دعووں اور ان کی فوجی طاقت سے متعلق غلط فہمیوں سے بچنا چاہیے۔ایرانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور صورتحال کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *