عدالت نے دو سابق پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، جیل بھیجنے کا حکم
لاہور(بولونیوز)عدالت نے ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران دو سابق پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان میں سابق سب انسپکٹر علی گوہر اور سابق کانسٹیبل الطاف علی شامل ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملزمان کا واقعے سے براہِ راست تعلق ہے، جبکہ عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے کوئی معقول وجہ موجود نہیں۔وکیل مدعی فاروق حیدر جتوئی کے مطابق 2023 میں اسی کیس کے ایک شریک ملزم عبدالرحیم شاہ کو سزا ہو چکی ہے جبکہ دو دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان واقعے کے بعد مفرور رہے اور بعد میں عدالت سے سرنڈر کر کے عبوری ضمانت حاصل کی۔وکیل کے مطابق کچھ ماہ قبل دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ مقدمے کے مطابق واقعے میں مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئی تھیں۔


