سینئرموسٹ کنفرمڈ سب انسپکٹرز کی لسٹ جاری، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے سفارشات طلب

کراچی(بولونیوز)سندھ پولیس کی جانب سے کراچی رینج کے سینئر موسٹ کنفرمڈ سب انسپکٹرز (BPS-14، ایگزیکٹو کیڈر) کی لسٹ “F” میں نام شامل کرنے اور انسپکٹر (BPS-16) کے عہدے پر ترقی کے لیے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وہ سب انسپکٹرز (مرد و خواتین) جو 31 دسمبر 2011 تک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے طور پر کنفرم ہوئے تھے اور جنہوں نے اپر اسکول کورس پاس کیا ہے، ان کی نئی سفارشات سی پی او سندھ نے طلب کی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ہر افسر کی اصل سروس بک، HRMIS پروفائل اور مکمل سروس ریکارڈ پولیس رولز 1934 (12.2(3)، 12.18 اور 13.18) اور سی پی او سندھ کی پالیسی کے مطابق جانچا جائے گا۔
سفارشات میں افسران کی سزاؤں، ڈپارٹمنٹل پروسیڈنگز (DP)، شوکاز نوٹس (SCN)، فائنل شوکاز نوٹس (FSCN)، انکوائریز، ایف آئی آرز، کریمنل کیسز اور نیب، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے متعلق ریکارڈ کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی افسر ریٹائر، برطرف یا وفات پا چکا ہو تو اس کی بھی اطلاع دی جائے تاکہ متعلقہ نام لسٹ سے خارج کیا جا سکے۔ اسی طرح اگر سفارش کے بعد کسی افسر کے خلاف کوئی نئی انکوائری، شوکاز یا سزا سامنے آتی ہے تو فوری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ عمل ترقیاتی عمل کو شفاف بنانے اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *