ایران مذاکرات جاری، ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(بولونیوز)وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین کے معاملے پربات چیت ہوئی، پیوٹن نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیارحاصل کرے، روسی صدر ایران کی مدد کرنا چاہتےہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جزوی جنگ بندی کی تجویز دی تھی، پیوٹن کو کہا کہ ہماری جنگ سے پہلے اپنی جنگ ختم کریں، پیوٹن نے بتایا کہ وہ ایران کی یورینیم افزودگی کے معاملے پرفکرمند ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں ہونے چاہیے، ایران کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، ایران کوبس کہنا ہوگا کہ وہ ہارگئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کی فضائیہ کو تباہ کردیا، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے، ایران کی معشیت سخت مشکلات کا شکار ہے، ایرانی کرنسی کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *