عالمی بینک کا انتباہ، تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ

واشنگٹن(بولونیوز)عالمی بینک نے تیل کی عالمی قیمتوں کے حوالے سے تشویش ناک خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔

عالمی بینک کی جانب سے کموڈیٹی مارکیٹس آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے عالمی منڈیوں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو تیل کی قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں 16 سے 24 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تیل اور توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ تیزی عالمی معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، جس سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *