بحرین میں 69 افراد کی شہریت منسوخ، ایران سے ہمدردی کے الزامات
منامہ(ایچ آراین ڈبلیو)بحرین کی وزارت داخلہ نے ایران سے ہمدردی اور مبینہ طور پر غیر ملکی عناصر سے تعاون کے الزام میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ان افراد کے خلاف کی گئی ہے جن پر ایران کے مبینہ جارحانہ اقدامات سے ہمدردی رکھنے اور غیر ملکی عناصر سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریت منسوخ کیے گئے 69 افراد میں ملزمان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تمام افراد غیر بحرینی نژاد تھے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی سلامتی اور قوانین کے نفاذ کے تحت کیا گیا ہے۔


