پی ایس ایل 11: پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت
اسلام آباد(بولونیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی۔تفصیلات
چیئرمین پی سی بی کے مطابق پلے آف میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے اور ان میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔
حکومتی ہدایت
محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات بہتر رہ سکیں۔یہ فیصلہ کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے، جس سے اسٹیڈیمز میں ایک بار پھر بھرپور جوش و خروش دیکھنے کی توقع ہے۔


