پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے بڑھانے کا اعلان کر دیا
لاہور(بولونیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے رانسپورٹرز شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس سے کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے کاروبار چلانا مشکل بنا دیا ہے، اور اگر صورتحال برقرار رہی تو مزید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


