روزانہ ایک ارب ڈالر کے اخراجات، امریکا کے مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو گئے
واشنگٹن(بولونیوز)ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکا کے اہم اور انتہائی مہنگے دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس پر امریکا کی مجموعی دفاعی تیاری کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے مہنگے میزائلوں اور دیگر جدید دفاعی نظاموں کا بڑا ذخیرہ استعمال کر لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے دوران نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ ایشیا اور یورپ میں موجود امریکی اسلحہ ذخائر بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث مختلف خطوں میں امریکی دفاعی صلاحیت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ پر امریکا کے مجموعی اخراجات 28 سے 35 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو امریکا کو اپنے دفاعی ذخائر بحال کرنے کے لیے مزید بڑے پیمانے پر اخراجات کرنا پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مہنگے ہتھیاروں کے تیزی سے استعمال سے امریکا کی طویل المدتی عسکری حکمتِ عملی اور عالمی دفاعی ذمہ داریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔


