چھوٹا طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ محفوظ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا جب وہ کریش لینڈنگ کی کوشش کے دوران بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں بجلی کی تاروں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ طیارہ قریبی پارکنگ ایریا میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا، تاہم اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


