اقوام متحدہ، جنگ بندی میں توسیع کے امریکی اعلان کا خیر مقدم

نیویارک(بولونیوز)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے امریکی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور خطے میں امن کے امکانات کو تقویت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری اور اعتماد سازی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، لہٰذا تمام فریقین کو اس پیش رفت کو آگے بڑھانا چاہیے۔انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور فریقین کو پائیدار اور دیرپا حل کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔انہوں نے مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ کوششیں تنازع کے جامع اور مستقل حل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *