ایم کیو ایم پاکستان میں چیئرمین کے عہدے پر نئی بحث، انٹرا پارٹی انتخابات اکتوبر میں متوقع

کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں پارٹی چیئرمین کےعہدے کولےکراندرونی سطح پرنئی بحث شروع ہو گئی ہے۔پارٹی ذرائع کےمطابق انٹرا پارٹی انتخابات اکتوبرمیں منعقد کیے جانے ہیں، تاہم اس سے قبل ہی پارٹی کے آئین اور عہدوں کے حوالے سے سوالات اور بحث نے زور پکڑ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دستور میں چیئرمین کے عہدے کا باقاعدہ ذکر موجود نہیں، اور یہ عہدہ آئینی طور پر تسلیم شدہ نہیں بلکہ تنظیمی سطح پر سلیکشن کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔پارٹی کے مطابق آئین میں صرف کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کے عہدے شامل ہیں، جبکہ کنوینر کا انتخاب رابطہ کمیٹی کے منتخب ارکان کی سادہ اکثریت سے کیا جاتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مجوزہ انٹرا پارٹی انتخابات فروری 2025 کے بجائے اب اکتوبر میں کرائے جائیں گے، جن میں ڈسٹرکٹ اور رابطہ کمیٹی کے انتخابات شامل ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین کے عہدے کے حوالے سے ابہام نے اندرونی سطح پر نئی بحث کو جنم دیا ہے، جس پر حتمی مؤقف آئندہ پارٹی اجلاسوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *