کورنگی، اینکر آمنہ فاطمہ چوری کیس، پولیس تفتیش پر سوالات اٹھ گئے

کراچی(بولونیوز) اللّٰہ والا ٹاؤن میں معروف اینکر آمنہ فاطمہ کے گھر میں چوری کے کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 206/26 میں نامزد ملزمان کاشف علی، اعجاز عرف جوجی، انس احمد عرف علی، افشاں زوجہ انس علی اور ہما زوجہ اقبال کے خلاف کارروائی کے باوجود تفتیش میں سستی اور غفلت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

متاثرہ اینکر آمنہ فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ انہوں نے خود شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی نشاندہی کی، تاہم تفتیشی افسر ہدایت علی کی مبینہ غفلت کے باعث کیس کمزور ہوا اور ملزمان کو فائدہ پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ حکام سے تفتیشی افسر کی تبدیلی اور محکمانہ کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ کیس کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔

دوسری جانب سماجی رہنما فرزانہ برنی اور نعیم اصطفے نمک والا نے کیس میں تاخیر اور مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورنگی میں اس نوعیت کے متعدد کیسز موجود ہیں جو التوا کا شکار ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی کورنگی سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سول سوسائٹی کے مطابق اگر جلد کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *