گرین اسکلز اور فنی تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی قابلِ تحسین، شہنیلہ خانزادہ

کراچی(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے گرین اسکلز، پائیدار ترقی (Empowering a Sustainable Future) اور فنی تربیت کے بعد روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی، جس کا اہتمام بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی، ریسرچ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن، ویلٹ ہنگر ہلپ اور دیگر شراکت دار اداروں نے کیا تھا۔

شہنیلہ خانزادہ نے سیمینار کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے مختلف تنظیمی شخصیات اور منتظمین کی خدمات کو سراہا اور انہیں سندھ حکومت کا بہترین ورکنگ گروپ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت کے بعد روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں فنی اداروں کے قیام سے ہنر مند افرادی قوت پیدا ہو رہی ہے، جو مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ملک میں ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *