فیلڈ مارشل اعلیٰ وفد کے ہمراہ مذاکرات کیلیے ایران پہنچ گئے
اسلام آباد(بولونیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم سفارتی و سکیورٹی امور پر مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفد میں محسن نقوی بھی شامل ہیں، جو ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، سکیورٹی تعاون اور مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ دورہ خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


