مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی(بولونیوز)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3943 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے،فی تولہ چاندی 326روپےمہنگی ہوکر8260روپےکی سطح پرپہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر کے اضافے کے بعد 4776 ڈالر تک جا پہنچا۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔


