بھاری بلوں کے باوجود گیس غائب! کراچی والے سلنڈر مافیا اور مہنگے ہوٹلوں کے رحم و کرم پر

کراچی(بولونیوز)گیس کی لوڈشیڈنگ اور عدم فراہمی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، جہاں شہریوں کو بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس میسر نہیں جس کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں؛ متاثرہ علاقوں کے مکین مہنگے ہوٹلوں اور سلنڈر مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں جس نے متوسط طبقے کا بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اس بحران پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ‘کراچی دشمنی’ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے بھی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری مداخلت اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *