کراچی والے ہوشیار! معروف شنواری ریسٹورنٹ سے مضرِ صحت گوشت برآمد، سیل کردیا گیا

کراچی(بولونیوز)گلستانِ جوہر میں عوامی شکایات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف شنواری ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق Sindh Food Authority کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ سے بھاری مقدار میں ایسا گوشت برآمد کیا جو انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضرِ صحت اور ناقص حالت میں پایا گیا۔

حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی سامنے آئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا گیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کی گئی، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے متعلق مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری اور مشکوک خوراک کے بارے میں فوری اطلاع دیں تاکہ عوامی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *