ملک بھر میں شام کے اوقات میں 2.25 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز) پاور ڈویژن پاکستان نے ملک بھر میں شام کے اوقات کے دوران لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق روزانہ شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے دوران سوا 2 گھنٹے (2.25 گھنٹے) لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام پیک آورز میں بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے اور ممکنہ اضافی مالی دباؤ سے بچنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق لوڈ منیجمنٹ کا مقصد بجلی کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی یونٹ ممکنہ اضافے کو روکنا ہے، تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔


