ہنگو میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

ہنگو(بولونیوز)انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، جبکہ دیگر زیرِ علاج ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *