اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے گھر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے گھر پر حملے کی اطلاع ملی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بم پھینکے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔


