سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی تعیناتی، پاک-سعودی دفاعی تعاون میں پیش رفت

سعودی عرب(بولونیوز)سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاک-سعودی دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی دستے کنگ عبدالعزیز بیس پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جن میں طیارے اور معاون سپورٹنگ یونٹس شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد خطے میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی امن کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تعاون کو اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی میں توانائی، خوراک، مالی استحکام اور معدنی وسائل جیسے شعبے بھی اہم حیثیت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو خطے میں سیکیورٹی توازن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *