صنعتی شعبے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان، ایس ایس جی سی کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صنعتی شعبے کیلئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین کو 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی، جبکہ یہ معطلی اتوار کی صبح سے پیر 13 اپریل صبح 8 بجے تک برقرار رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث تمام شعبوں میں منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صنعتی حلقوں نے گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل معطلی سے پیداواری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


