سٹی کونسل کا اجلاس مچھلی بازار میں تبدیل، حکومتی و اپوزیشن اراکین میں ہاتھا پائی
کراچی(بولونیوز)سٹی کونسل کا اجلاس اس وقت ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا جب حکومتی اور اپوزیشن بلدیاتی نمائندوں کے درمیان شدید تلخ کلامی کے بعد صورتحال ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے اراکین کے درمیان نوک جھونک شدت اختیار کر گئی، جس کے بعد دونوں جانب کے اراکین نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے۔
ایوان میں ماحول اس قدر کشیدہ ہو گیا کہ اجلاس مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا، اور اراکین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔صورتحال کے باعث اجلاس کچھ دیر کے لیے غیر معمولی طور پر متاثر ہوا، تاہم بعد ازاں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کی گئیں۔


