جنگ بندی کے دوران کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، پاسدارانِ انقلاب

تہران(بولونیوز)Iran کی مسلح افواج اور Islamic Revolutionary Guard Corps نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران اب تک کسی بھی ملک کی جانب کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے اور اس دوران کسی بھی جارحانہ کارروائی کا حصہ نہیں بنا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے، جبکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ خطے میں صورتحال کے حوالے سے مختلف فریقین کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *