تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی رکھنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(بولونیوز)تھانہ نصیر آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

متنِ مقدمہ کے مطابق دورانِ گشت نصیر آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مشکوک شخص جعلی کرنسی استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی، جس دوران اس کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا جبکہ برآمد شدہ جعلی کرنسی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزم کسی منظم نیٹ ورک کا حصہ تو نہیں۔

اس موقع پر سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی کرنسی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *