منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، 100 لیٹر سے زائد زہریلی شراب برآمد

کراچی(بولونیوز)اختر نواز کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مشہور منشیات فروش پرویز مسیح کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 100 لیٹر سے زائد زہریلی شراب برآمد ہوئی۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اختر نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اور طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *