شہید بینظیر آباد میں آرڈرلی روم کا انعقاد، ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت

شہید بینظیرآباد(بولونیوز) فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آرڈرلی روم کے دوران رینج پولیس کے سروس معاملات، پیشہ ورانہ کارکردگی، محکمانہ امور اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کیے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ سرانجام دیں اور عوام کو بہتر سے بہتر پولیس سروس فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن، شفافیت اور عوام دوست رویہ پولیس فورس کی پہچان ہونا چاہیے، اور محکمانہ بہتری اور عوامی اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

آخر میں، ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران کو تاکید کی کہ وہ قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کریں۔اس موقع پر حسین وگن بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *