ڈاکٹر شاہنوازکمبرقتل کیس میں پیشرفت، سندھ ہائی کورٹ کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم
کراچی(بولونیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شاہنواز کمبر قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے منتقل کر کے سیشن کورٹ میرپورخاص میں چلانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
معزز عدالت کے اس فیصلے کو قانونی ماہرین نے نہایت اہم اور دور رس نتائج کا حامل قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے کیس کی قانونی حیثیت مزید واضح ہوگی اور شفاف عدالتی کارروائی کو فروغ ملے گا۔
دوسری جانب شہریوں نے بھی اس اہم قانونی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی سیشن کورٹ میں منتقلی سے منصفانہ اور شفاف سماعت کی راہ ہموار ہوگی اور متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی امید مزید مضبوط ہو گئی ہے۔


