طورخم میں افغان طالبان کی گولہ باری، مارکیٹ کی دکانیں متاثر، لاکھوں روپے کا نقصان
طورخم(بولونیوز)مقامی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں طورخم میں شہری تنصیبات متاثر ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان فلیگ میٹنگ کے باوجود گولہ باری پاکستان کی جانب شہری علاقوں میں آ گری۔
ذرائع کے مطابق گولہ باری سے طورخم کی نیشنل مارکیٹ کی دو دکانیں متاثر ہوئیں، جبکہ خوگا خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار نے بتایا کہ اس واقعے میں تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں۔


