پاکستان–مصر مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق “تھنڈر۔II” کا آغاز
چیرات(بولونیوز) پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان دو طرفہ انسدادِ دہشت گردی مشترکہ مشق “تھنڈر۔II” کا آغاز 06 اپریل 2026 کو اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں ہوا۔ یہ مشق دو ہفتوں پر مشتمل ہے۔
مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس دوران شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کریں گے، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے میدان میں۔


