وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی
لاہور(بولونیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تجویز کے تحت سخت پابندیاں عائد کرنا مناسب نہیں، اور شہری سہولت اور کاروباری سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار میں نرمی دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی مراکز کے معمول کے کاروباری اوقات کو برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


