پاکستان بھر میں رات 8 بجے بازار اور مارکیٹیں بند، دیگر تجارتی پابندیاں نافذ

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کل سے رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کر دی جائیں گی۔میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل جگہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔

نجی پراپرٹیز اور گھروں میں شادی بیاہ کی تقریبات بھی رات 10 بجے کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے اور اپنے معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔یہ اقدامات شہری سہولت اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے نافذ کیے جا رہے ہیں، اور تمام تجارتی اداروں اور شہریوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پابندیوں پر عمل درآمد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *